
کوئٹہ کمشنر آفس کے قریب متحدہ قبائل کی کشمیر ریلی میں بم دھماکہ دو افراد جانبحق دو زخمی ہوگئے علاقے کو سیکورٹی فورسیز نے گھیرے میں لے لیا ابتدائ معلومات کے مطابق ریلی پر دستی بم پھینکا گیا ہے لیکن ابھی تک سیکورٹی فورسیز نے اس کو کنفرم نہیں کیا ہے.
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔
ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور4 زخمی سول اسپتال لائے گئےہیں۔
دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹرک کے قریب دھماکے کے بعد راہگیروں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ۔