کربلا؛ مقام حضرت مهدی (ع) کی توسیع + تصاویر

IQNA

کربلا؛ مقام حضرت مهدی (ع) کی توسیع + تصاویر

8:22 - February 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3508864
تہران(ایکنا) میلاد فاطمه زهرا (س) کی مناسبت سے مقام امام مهدی (عجل الله تعالی فرجه الشریف) کی توسیع کا افتتاح کیا گیا۔

الکفیل نیوز کے مطابق کربلا میں مقام حضرت مهدی (ع) کی توسیعی پروگرام کا افتتاح کیا گیا جسمیں آستانہ عباسی کے متولی سید احمد الصافی، نماینده آیت‌الله العظمی سیستانی اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

 

تین صدیوں کے بعد اس مقام کو توسیع دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جسکا ایک اہم مقصد حرم مطهر حضرت عباس(ع) کو اس کے زریعے سے وسعت دینا ہے۔

 

مذکورہ پروجیکٹ کے بانی «ضیاء مجید الصایغ» مقررہ وقت میں «أرض القدس» کمپنی کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ دیگر اطراف میں گنجایش نہ ہونے کہ وجہ سے اسکو صرف نہر کی سمت سے توسیع دیا جائے گا جہاں ایک بڑا ہال خواتین، ایک ہال مرد اور زائرین کے لیے دیگر سہولیات کی جگہ بنانے پر کام ہورہا ہے۔

 

ان مقامات پر جدید وسائل کی مدد سے مختلف دیگر سہولیات اور نظارت پر بھی کام ہوگا.

 

قابل ذکر ہے که مقام امام مهدی (عجل الله تعالی فرجه الشریف) کربلا میں داخلے کے وقت نہرکے بائیں مقام پر واقع ہے جو مقام

امام جعفر صادق (ع) کے قریب واقع ہے۔/

3952209

نظرات بینندگان
captcha