
مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ترجمان ڈاکٹر تنویر قاسم نے بتایا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے لندن سے فون پر ساجد میر کو ٹکٹ کے اجراء کی اطلاع دی۔
پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اعتماد پر ان کے ممنون ہیں، اسلام کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سلم لیگ ن نے مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کو پانچویں مرتبہ سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے جو معروف شدت پسند عالم شمار کیا جاتا ہے۔