عمار الحکیم: عراق میں دہشت گردی لوٹنے نہیں دیں گے

IQNA

عمار الحکیم: عراق میں دہشت گردی لوٹنے نہیں دیں گے

6:48 - February 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3508897
تہران(ایکنا) حکمت ملی عراق رھنما نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے بعد انہیں ملک میں لوٹنے نہیں دیں گے۔

نینا عراق کے مطابق حکمت ملی کے رھنما عمار الحکیم نے میدان«خلانی» میں  شهادت آیت الله «سیدمحمد باقر حکیم» کی تقریب جو «یوم شهید عراقی» کے نام سے منعقد کی گیی خطاب میں کہا

: آج ہم تمام ان شہدا کو خراج پیش کرتے ہیں جنہوں نے عراق کے لیے خون بہایا بالخصوص شہید المهندس اور سلیمانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ محال ہے کہ دشمنوں کو ملک سے خارج کرنے کے بعد ہم انہیں دوبارہ ملک میں انہیں آنے دیں اور اس کے لیے ہم مکمل طور پر تیار ہیں کہ ان کو داخل ہونے سے پہلے نابود کریں۔

 

حکیم نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور حکومت کو بھی پارلینٹ کی قرارداد کے مطابق غیرملکی فورسز کو خارج کرنے پر عمل کرنی چاہیے۔

 

انہوں نے علاقائی ممالک میں وحدت اور یکجتہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں ہمارے مشترکات اور مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں.

 

عمار الحکیم نے پابندی اور اقتصادی دباو کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل مذاکرات اور گفتگو ہی سے حل ہوسکتے ہیں۔

 

حکمت ملی عراق رھنما کا کہنا تھا: نئی امریکی حکومت سے توقع ہے کہ وہ مسائل کے حل کے حوالے سے منطقی راستہ اپنائیں گے اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ امن کے قیام کے لیے کام کرے گی۔/

3953609

 

 

 

نظرات بینندگان
captcha