
ترک میڈیا کے مطابق دائیں بازور کی پارٹی کی خاتون رکن «مارین لوپن» نے ٹیلی ویژن گفتگو میں کہا کہ سب کو ملکر اسلام کی ترویج کی راہ روکنی چاہیے اور اس کو مکمل ختم کرنا چاہیے۔
انکا کہنا تھا: میرا ارادہ ہے کہ اسلام کو ہر حوالے سے روک دوں اور حکومت کو بھی اسلام اور مسلمان کے خلاف مکمل کام کرنا ہوگا۔
مارین لوپن اس سے پہلے اسلام اور حجاب کے خلاف ہرزہ سرائی کرچکی ہے اور کہا تھا کہ حجاب اسلامایزیشن ہے۔
لوپن جو « قومی اجتماع » پارٹی کی سربراہ ہے وہ انتخابات میں میکرون کی مخالف پارٹی ہے اور اسلام فوبیا کے حوالے سے معروف ہے۔
مارین لوپن اس سے پہلے دو بار انتخابات لڑ چکی ہے اور دونوں بار ہار چکی ہے گذشتہ بار چونیتیس فیصد ووٹوں سے وہ ہار گئی تھی۔
دائیں بازو کی پارٹی کی سربراہ نے کہا تھا کہ وہ جیت کی صورت میں مسلم مہاجرت اور حجاب وغیرہ کو روک دیں گی۔/