شیعه عالم نے لبنان کو بحران میں ڈالنے کے حوالے سے الحریری کو خبردار کردیا

IQNA

شیعه عالم نے لبنان کو بحران میں ڈالنے کے حوالے سے الحریری کو خبردار کردیا

9:19 - February 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3508912
تہران(ایکنا) لبنان کےمفتی جعفری نے «سعد الحریری» کو کابینہ تشکیل کے حوالے سے تاخیر اور غیرملکی مداخلت کے حوالے سے خبردار کردیا۔

لبنانی مفتی، ڈپٹی اسپیکر اور شیعہ عالم دین شیخ احمد قبلان نے رفیق الحریری کی برسی پر خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی مداخلت سے ملک کو بحرانوں میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔

 

قبلان نے رفیق الحریری کے قتل کو ملک کے بڑا نقصان اور بحرانوں میں ڈالنے کی سازش قراردیا۔

 

مفتی جعفری نے سعد الحریری کو کابینہ کے حوالے سے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا۔

 

انہوں نے الحریری کو خود سرانہ فیصلے لینے کے حوالے سے خبردار کیا کہ من پسند فیصلوں سے ملک کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

شیخ قبلان نے بھی کہا ہے کہ غیرملکی مداخلت اور ایما پر فیصلوں سے ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

 

مفتی جعفری کا کہنا تھا: عوام اور ملت کی خواہشات کے مطابق فیصلوں کو ترجیح دی جائے اور انکے مقابلے میں کسی کوفیصلے کا حق نہیں۔

 

قبلان نے خبردار کیا کہ ملک کو بھوک و افلاس اور تقسیم در تقسیم کرنے کی گھناونی سازش ہورہی ہے اور اس کا مطلب تباہی و بربادی ہے جو بیرونی ممالک کا ایجنڈا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سعد الحریری نے اپنے باپ  رفیق الحریری کی برسی پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا: «سولہ مہینے سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ہم تیار ہے کہ ایک جماعتی حکومت کو تشکیل دیں».

3954124

نظرات بینندگان
captcha