میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

IQNA

میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

13:31 - February 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3508922
تہران(ایکنا) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا۔

میانمار کے دارالحکومت ینگون میں فوج کے اقتدارپر قبضے کے خلاف مظاہرین نے فوجی قافلوں کو روکنے کے لیے گاڑیاں بیچ سڑک پر کھڑی کردیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور  ربر کی گولیاں برسائیں۔

واضح رہےکہ میانمار نے فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملک بھر میں اساتذہ اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب  امریکا اور برطانیہ نے آنگ سان سوچی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

245515

 

نظرات بینندگان
captcha