
ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلۃ الرغائب کہا جاتا ھے جس کا مطلب ھے آرزوؤں کی شب۔
یہ شب بہت زیادہ فضیلت کی حامل ھے اور اسکے کچھ خاص اعمال بھی ھیں۔
رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و آلہ وسلم ) نے ماہ رجب کی فضیلت کو بیان کرتے ھوئے فرمایا: ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ سے غافل نہ ھو کیونکہ فرشتوں نے اس رات کا نام ”لیلة الرغائب“ رکھا ھے۔
اسی شب میں فرشتے کعبہ کے گرد جمع ہوتے ہیں اس شب کے نمازیوں کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں
رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے اس رات کے لئے ایک نماز نقل ھوئی ھے جس کے فضائل کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وآلہ وسلم نے
فرمایا: جو شخص اس نماز کو پڑھے گاخدا وند عالم اس کے تمام گناھوں کو بخش دے گا․․․ اور قیامت میں اپنے خاندان سے سات سو لوگوں کی شفاعت کرے گا اوراس کے مرنے کے بعد پہلی رات کو قبر میں خداوند عالم اس کے بدلے میں ایک خوبصورت ، نیک اور فصیح و گویا وجود کو اس کی طرف بھیجے گا وہ خوبصورت وجود اس سے کہے گا : ” اے میرے حبیب! تمہیں بشارت ھو کہ تمہیں ھر شدت و سختی سے نجات مل گئی“ وہ اس نورانی وجود سے پوچھے گا تم کون ھو؟ میں نے ابھی تک تم سے زیادہ خوبصورت صورت نہیں دیکھی ھے اور تم جیسی خوشبو آج تک میرے مشام میں نہیں آئی ھے۔وہ خوبصور ت وجود دے گا اے میرے حبیب ! میں تمہاری اس نماز کا بدلا ھوں جس کو تم نے فلاں شہر فلاں ماہ (رجب)اور فلاں سال (۱۴۴۲)میں انجام دیا تھا میں آج تمہارے پاس آئی ھوں تاکہ تمہارا حق ادا کروں اور تمہاری تنہائی میں تمہاری مونس و غمخوار رھوں، اور وحشت کو تم سے دور کروں، (اور ھمیشہ تمہارے پاس رہوں) اس وقت تک جب سب کو اٹھایاجائے گااور قیامت میں تمہارے سر پر سایہ فگن رھوں، خلاصہ یہ کہ کبھی بھی تم سے اس نیک کام کابدلہ ختم نہیں ھوگا.
نماز کا طریقہ
اس با برکت نماز کا طریقہ یہ ھے کہ ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھیں اور جب شب جمعہ آجائے تو نماز مغرب و عشاء کے درمیان دو دو رکعت کرکے بارہ رکعت نماز پڑھیں، ھر رکعت میں سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ قدر اور بارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھیں، نماز سے فارغ ھونے کے بعد ستر مرتبہ کہیں:
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النبیِ الاُمِّیِ وَ عَلیٰ آلِہٰ
پھر سجدے میں جا کر ستر مرتبہ کہیں :سُبُّوْحُ، قُدُّوْسُ، رَبُ الْمَلائِکَۃِ وَ الرُّوْح سجدے سے سر اٹھا کر ستر مرتبہ کہے:رَبِّ اغْفَرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ أَنَّکَ اَنْتَ العَلِیُّ الْاَعْظَمُ
پھر سجدے میں جائیں اور ستر مرتبہ کیں : سُبُّوْحُ، قُدُّوْسُ، رَبُ الْمَلائِکَۃِ وَ الرُّوْحِ
پھر اپنی حاجت طلب کریں ،
جو روزہ نہ رکھ سکیں وہ مندرجہ ذیل تسبیح 100 بار پڑھیں انہیں روزے کا ثواب ملے گا
سُبْحانَ الاْلهِ الْجَليلِ، سُبْحانَ مَنْ لا يَنْبَغي التَّسْبيحُ إِلاّ لَهُ، سُبْحانَ الاَْعَزِّ الاَْكْرَمِ، سُبْحانَ مَنْ لَبِسَ الْعِزَّ وَهُوَ لَهُ اَهْلٌ.