فلم | یورپ میں ماڈرن مسجد کا شاندار ماڈل تیار

IQNA

فلم | یورپ میں ماڈرن مسجد کا شاندار ماڈل تیار

6:34 - February 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3508941
تہران(ایکنا) کروشیا کے اسلامی مرکز و مسجد «رییکا» نے ماڈرن مسجد کی اعلی نمونہ پیش کیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک مجسمہ ساز نے اس کو تیار کیا ہے۔

کروشیا کے شهر «رییکا» کو قدیم مساجد کے حوالے سے خاص شہرت حاصل ہے۔ اسلامی مرکز و مسجد رییکا (The Rijeka Islamic Centre)  کو جدید مسجد کا عنوان دیا جاتا ہے جو سال ۲۰۰۹ میں قایم ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کو ماہر مجسمہ ساز  دوشان زامونیا «Dusan Dzamjonja»  نے ڈیزائن کیا ہے۔

 

میڈی ٹرانہ میں اسلامی طرز تعمیر کا یہ نمونہ ساحل دریا پر خاص مواد کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

 

مسجد و مرکز اسلامی کو اس حسین طرز تعمیر کی وجہ سے مرکز و مسجد سے ہٹ کر ایک خاص ثقافتی عنوان سے دیکھا جاتا ہے اور سیاح بھی اس کو دیکھنے دور دراز سے آتے ہیں۔

 

اس مسجد کے گنبد کو اس خوبصورتی سے ڈیزاین کیا گیا ہے کہ یہ پانچ حصوں پر مشتمل گنبد ایک مجسمے کی شکل میں نظر آتا ہے۔

 

۳۶۱۲ میٹر پر مشتم مسجد کا مینار ۲۴ میٹر لمبا ہے. چار منزلہ عمارت میں بڑا ہال مردوں کے لیے ہے جبکہ دوسری منزل پر بڑا ہال خواتین کے لیے مخصوص ہے۔ زیر زمین میں بڑا ریسٹورنٹ اور متعدد ہال تیار کیے گیے ہیں۔ جہاں کار پارکینگ اور وش روم وغیرہ بھی موجود ہیں۔

 

رییکا کروشیا کا تیسرا بڑا شہر اور مسلمان آبادی کے حوالے سے دوسرا بڑا شہر شمار ہوتا ہے۔/

ویڈیو کا کوڈ

معماری خاص مسجدی در کرواسی+فیلم

 

معماری خاص مسجدی در کرواسی+فیلم

 

معماری خاص مسجدی در کرواسی+فیلم

3954143

نظرات بینندگان
captcha