اردن؛ حفظ قرآن مقابلوں کا انعقاد

IQNA

اردن؛ حفظ قرآن مقابلوں کا انعقاد

9:50 - February 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3508948
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف و امور اسلامی کے حفظ مقابلوں کا پہلا مرحلہ منعقد کیا گیا۔

نیوز ایجنسی factjo،کے مطابق وزارت اوقاف کے ڈپٹی اور انجمن دارالقرآن کے سربراہ شیخ اسماعیل الخطبا کے مطابق حفظ مقابلوں کا پہلا مرحلہ کورونا وائرس کی وجہ سے تین مرحلوں میں انجام دیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا: اس مرحلے میں مجموعی طور پر ۴۴۱ طلبا شریک تھے جہاں حفظ کل قرآن میں ۸۲ نفر، (حفظ ۲۰ پارے میں) ۹۵ طلباء (حفظ ۱۰ پارے( میں ۲۶۴ شریک تھے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: پہلے مرحلے میں اردن کے مختلف شہروں سے طلبا شریک تھے جنہوں نے ایس او پیز کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کیں۔

الخطبا نے کہا کہ ججمنٹ کے لیے ملک کے ماہر قرآنی دانشورں سے مدد لی گیی ۔

 

قابل ذکر ہے کہ وزارت اوقاف اردن کے تعاون سے ہر سال حفظ و قرائت قرآن کے مقابلے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر طلبا اور طالبات کے لیے الگ الگ منعقد ہوتے ہیں۔/

3955719

 

نظرات بینندگان
captcha