بدترین جنگی فضاء بھی فلسطینی بچے کو حفظ سے نہ روک سکی

IQNA

بدترین جنگی فضاء بھی فلسطینی بچے کو حفظ سے نہ روک سکی

6:01 - September 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3519158
ایکنا: 12 سالہ فلسطینی بچہ "البراء" نے غزہ میں جنگ و بمباری کے باوجود مکمل قرآن کریم حفظ کر لیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق الوطن نے رپورٹ دی ہے یہ فلسطینی بچہ پے در پے دھماکوں، جنگی طیاروں کی گھن گرج اور غزہ میں تخلیہ کے احکامات کے باوجود، جو عوام سے سکون چھین چکے ہیں، پورے قرآن کریم کے حفظ میں کامیاب ہو گیا۔

البراء جب تباہی، نسل کشی اور جنگ کے ماحول میں قرآن مکمل کرنے میں کامیاب ہوا تو اس پر خوشی اور فخر کی کیفیت طاری ہوگئی۔

اس کے والد گزشتہ سال شہید ہو گئے تھے۔ وہ درجنوں بار بے گھر ہوا اور اب ایسے علاقے میں زندگی گزار رہا ہے جہاں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔

البراء کے چچا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس نے اپنے ہم عمر کزن "احمد" کو بھی کھو دیا ہے، جو قرآن حفظ کرنے میں اس کا ساتھی اور مقابل تھا۔

البراء نے اپنے والد سے کیا ہوا وعدہ نبھایا اور مکمل قرآن حفظ کر لیا۔ اس نے سورۂ بقرہ کی آخری آیات اپنی پھوپھی "نور الہدیٰ" کے لیے تلاوت کی، جنہوں نے گزشتہ سال اپنے بچے کھوئے تھے۔ پھر اس نے سورۂ فاتحہ اپنی والدہ "ہبۃ اللہ" کے لیے پڑھی، جو بیٹے کی کامیابی پر خوشی اور فخر سے اشکبار ہو گئیں۔

البراء کی قرآن حفظ کرنے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے اپنے تاثرات میں لکھا:

"اللہ اس حافظ قرآن کے ذریعے امت مسلمہ کو خیر و برکت عطا کرے، اسے اپنی والدہ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور بہترین حامل قرآن بنائے۔"

" اے اہلِ غزہ! تم کتنے پاکیزہ ہو۔ تم امت کے لیے ایک نمونہ ہو۔ البراء، اللہ تمہیں کامیاب اور محفوظ رکھے۔"

 

4304742

نظرات بینندگان
captcha