مانچسٹر میں مسلم سائیکلسٹ کا خیر مقدم

IQNA

مانچسٹر میں مسلم سائیکلسٹ کا خیر مقدم

7:27 - March 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3508977
تہران(ایکنا) دو مسلم سائیکلسٹ نے مہم میں مسلم دوستی کا پیغام دیا جس کو عوام میں خوب سراہا۔

اباوٹ اسلام نیوز کے مطابق کورونا وائرس نے کروڑوں لوگوں کو گھروں میں محدود کیا اور انکی زندگی اور سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔

 

مانچسٹر کے دو مسلم سائیکلسٹوں نے عدم تحرک کے خلاف راتوں کو سائیکل سواری کی مہم شروع کی اور

«۲ Muslim Night Riders»  کے عنوان سے انکی ویڈیو کلپس یوٹیوب پر وائرل ہونے لگی۔

 

 

اکتالیس سالہ احتشام عرفان کا کہنا ہے: ہم نے فیصلہ کیا کہ تعطیلات کے اس موسم میں وزن کو کم کریں اور اس حوالے سے سائیکل چلانے کا پروگرام بنایا تاکہ رات کے پر امن موقع پر مختلف علاقوں میں ساِئیکل پر سیر کریں۔

 

 

عرفان اور نورعالم  ۱۵ سالوں سے دوست ہیں جو میڈیا کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

 

عالم کا کہنا تھا کہ سائیکل پر تفریحی مقامات کی سیر کا اپنا مزہ ہے اور اس کو ہر کوئی اپنی فرصت کے اوقات میں انجام دیں سکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ہم نے چھ مہینے قبل اس کام کو شروع کیا اور آج ۳۰۰۰ فالورز ہمارے بن چکے ہیں جبکہ ہماری ویڈیوز کو ​​۱۰۰۰ لوگ دیکھ چکے ہیں اگر کچھ لوگ بھی ہمارے نقش قدم پر چلتے ہیں تو ہم خوش ہوں گے۔

 

عام طور پر اسلام بھی ہمیں صحت کے اصولوں اور ورزش کی تاکید کرتا ہے اور بہترین روش کی ترغیب دیتے ہیں۔

 

عالم کا کہنا تھا: ہم اس اقدام کے دوران اچھے واقعات سے رونما ہوئے اور مختلف اقوام، ثقافت اور مسالک کے لوگوں سے ملے اور مذھب بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ سب کا احترام کریں اور ہماری نظر میں انسانیت قومیت سے بڑھ کر ہے۔/

3957181

نظرات بینندگان
captcha