IQNA

9:51 - March 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509022
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کے دست راست کو گرفتار کر لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کے دست راست کو گرفتار کیا۔

 ادھر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

 

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات گئے بلوچ کالونی کے قریب سے مقابلے میں گرفتار ملزم پر 6 مقدمات درج ہیں، پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد ملزم کاشف کو زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا۔

 

ساجد سدوزئی کا بتانا ہے کہ ملزم کا ساتھی فرار ہے، ملزمان درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

 

کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جب کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

/248190

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: