
پاکستان کے نامور قاری اور حافظ عبدالله خالد، نے آیات ۹۶ سے آیات ۱۰۰ سوره مبارکه بقره کی تلاوت کی ہے۔
متن و ترجمه آیات:
وَلَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَى حَيَاةٍ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَنْ يُعَمَّرَ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ ﴿۹۶﴾
وہ زندگی کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور شرک آلود انداز میں خواہش کرتے ہیں كه كاش هزار سال انکی عمر ہو اور
اگر ایسا بھی ہو تو عذاب سے نہیں بچ سکتے اور خدا بینا ہے (۹۶)
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ ﴿۹۷﴾
کہو جو جبرئيل کا دشمن ہے [اصل میں خدا کا دشمن ہے] کیونکہ اس نے خدا کے حکم پر تمھارے دل پر قرآن نازل کیا ہے جو دیگر کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور بشارت ہے مومنین کے لیے۔ (۹۷)
مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِلَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَالَ فَإِنَّ اللَّهَ عَدُوٌّ لِلْكَافِرِينَ ﴿۹۸﴾
جو دشمن خدا ہے وہ فرشتوں، جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہے اور خدا کافروں کا دشمن ہے۔ (۹۸)
وَلَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفَاسِقُونَ ﴿۹۹﴾
اور آپ پر روشن آیات نازل کی اور فاسقوں کے علاوہ [كوئی] انکار نہیں کرتا(۹۹)
أَوَكُلَّمَا عَاهَدُوا عَهْدًا نَبَذَهُ فَرِيقٌ مِنْهُمْ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿۱۰۰﴾
مگر ایسا نہ تھا كه [يهود] جب عہد کرتا ایک گروہ ان میں سے انکو دور ہٹا دیتا اور حقیقت میں انکے ایمان نہیں تھے۔ (۱۰۰)