دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان اور 20 سالہ جنگ کے خاتمے کا مختصر ترین راستہ ہے: طالبان

IQNA

دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان اور 20 سالہ جنگ کے خاتمے کا مختصر ترین راستہ ہے: طالبان

9:37 - March 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509062
افغان طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے فوج کے انخلاء سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان کے قیام اور 20 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے دانشمندانہ اور مختصر ترین راستہ ہے۔

دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان اور 20 سالہ جنگ کے خاتمے کا مختصر ترین راستہ ہے: طالبان

امریکی صدر کے بیان پر ردعمل میں افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے دوحا معاہدے اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق مبہم بیان دیا، بعض نیٹو ممبر بھی افغانستان میں قیام کی توسیع کےخواہاں ہیں۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان کے قیام اور 20 سالہ کے خاتمے کے لیے دانشمندانہ اور مختصر ترین راستہ ہے۔

طالبان کا مزید کہنا ہے کہ امارات اسلامی معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدوں پر مضبوطی سےکاربند ہے، چاہتے ہیں امریکا بھی دوحا معاہدے پر مضبوطی سےکاربند رہے۔

امارات اسلامی افغانستان کا کہنا ہے کہ امریکا جنگ چاہنے والے حلقوں کے اکسانے کی وجہ سے تاریخی موقع ضائع نہ کرے۔

افغان طالبان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ طے شدہ تاریخ پر تمام فوجی نہ نکلے تو اسے امریکا کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مئی تک افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ممکن نظر نہیں آتا تاہم اگلے سال امریکی فوج کو افغانستان میں نہیں دیکھ رہا۔

249422

نظرات بینندگان
captcha