مصر؛ سیسی کی جانب سے فراعنه پریڈ پر اعتراضات

IQNA

مصر؛ سیسی کی جانب سے فراعنه پریڈ پر اعتراضات

10:16 - April 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509101
تہران(ایکنا) فرعونوں کی تابوتوں کی پریڈ پر مصری ماہر عمرانیات نے شدید اعتراض کیا ہے۔

 
ٹی آرٹی نیوز کے مطابق عبدالفتاح سیسی نے گذشتہ روز فراعنہ پریڈ سے قاہرہ میں سلامی لی۔
تقریب کا مقصد نہ صرف سیاحوں کو مصر کی سیاحت کی جانب راغب کرنا تھا بلکہ اس تقریب کے دوران بائیس فرعونوں کے مجسموں کو میوزیم میں منتقل کیا گیا۔
تقریب کو «فرعونوں کی گولڈن پریڈ» کا عنوان دیا گیا جو انسانی تمدن کی میراث شمار کی جاتی ہے اور اسکی بنیاد علم و ایمان قرار دی گیی تھی ۔
مصری حکومت فرعونوں کی تاریخ اور میراث سے قومی جذبات ابھارنے کی کوشش کرتی رہی ہے جبکہ یہ اقدام اسلامی اور عربی طرز و ثقافت سے متصادم شمار کیا جاتا ہے۔
 
مصری ماہر عمرانیات عمرو علی اس پریڈ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہتا ہے: مصری علما منبروں سے فرعونوں کے ظلم و جنایت کی مذمت کرتے رہیں گے، کتاب مقدس کے مطابق فرعون ظلم و شر کے مصادیق اور مجسمے تھے۔
 
انکا کہنا تھا:جدید مصر تشخصص اور مارڈنیزم کے جستجو میں اب تک جدید و قدیم تمدن کی کشمکش میں مبتلا ہے، سابق مصری صدر حسنی مبارک کو برطرف کرنے کے بعد فرعونوں سے مقایسہ کیا جاتا رہا ہے۔/
نظرات بینندگان
captcha