شرعی استہلال اور اوقات نماز و روزہ کے لئے جامع اقدام

IQNA

مجمع محققین ہند کی کاوش

شرعی استہلال اور اوقات نماز و روزہ کے لئے جامع اقدام

12:53 - April 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509159
مجمع محققین ہند نے فقہی اور نجومی بنیادوں پر قم کے ادارہ فلکی و نجومی تحقیقاتی ادارے کے تعاون سے ماہرین کی تربیت کے لئے ایک جامع اقدام کیاہے جس کے ذریعہ آئندہ فہقی و نجومی ماہرین کی ٹیم بنائی جاسکے گی اور شرعی رویت نیز اوقات نماز و روزے کو واضح طور سے پیش کیا جاسکے گا۔

آنلائن ہونے والی تربیتی نشست میں قم میں موجود ہندوستانی محققین اور دانشور بھی شامل ہوں گے۔

اس سلسلہ کی پہلی نشست ماہ مبارک رمضان ۱۴۴۲ھ کے چاند دیکھنے کی صورت میں انجام پائی۔ قم سے ہندوستانی محققین کی ایک ٹیم کہک میں موجود امام علی رصدخانہ گئی اور نزدیک سے استہلال شرعی کے فقہی و نجومی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی طور پر یہ کام انجام دیا۔ 

آئندہ مہینوں میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں موجود محققین و ماہرین ایک اجتماعی ٹیم کے طور استہلال شرعی انجام دیں گے۔ چونکہ استہلال ہر مہینہ میں صرف ایک دو بار انجام دیا جاسکتا ہے لہذا تقریبا ایک سال کے عرصہ میں ماہرین کی یہ ٹیم فقہی و نجومی مہارت حاصل کرکے تیار ہوجائے گی۔ 

اسی طرح یہ ٹیم نماز اور روزے کے افطار و سحر کے نظام الاوقات پر بھی کام کرے گی۔

 

نظرات بینندگان
captcha