IQNA

9:33 - April 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509169
تہران(ایکنا) فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی کے مطابق فسلطینی اسیر«عمار سوارکه» کی چونیتس روز سے جاری ہڑتال سے انکی حالت غیر ہوگئی ہے۔

العھد نیوز کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی خصوصی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کی فلسطینی قیدی «عماد سوارکه» جو ۳۴ روز سے بھوک ہڑتال پر پے انکی حالت غیر ہورہی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ  سوارکه اسرائیل کے عسقلان جیل کی کال کوٹری میں بدترین حالت میں بسرکررہاہے۔

 

کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوارکه کمزوری کی وجہ سے پیٹ، سر اور معدے میں شدید پیچیدگیوں کا سامنا کررہا ہے اور انکا وزن بارہ کلو تک کم ہوچکا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ جس کوٹری میں وہ بند ہے وہاں پر ہوا کا پہنچنا مشکل ہے اور بدبودار کوٹری میں مختلف کیڑے مکوڑے موجود ہیں۔

 

اس وقت اسرائیلی قید میں چار فلسطینی بھوک ہڑتال پر ہیں جنکے نام یوں ہے: عماد سوارکه، سائد ابو عبید، مصعب الهور و مهند العزه.

3965797

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: