IQNA

گستاخ بی بی زہرا
7:57 - May 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509220
ہندوستان کے مشہور اینکر روہت سردانا کی موت ہوگئی ہے۔ ان کو دل کا دورہ پڑا، روہت کو کرونا وائرس کی بھی شکایت تھی اور تقریبا ایک ہفتہ پہلے 24 اپریل کو انھوں نے بتایا تھا کہ کرونا مثبت آیا ہے لیکن حالت بہتر ہو رہی ہے۔

ہندوستان کے مشہور اینکر روہت سردانا کی موت ہوگئی ہے۔ ان کو دل کا دورہ پڑا اور موت کے فرشتے نے ان کو جکڑ لیا۔ روہت کو کرونا وائرس کی بھی شکایت تھی اور تقریبا ایک ہفتہ پہلے 24 اپریل کو انھوں نے بتایا تھا کہ کرونا مثبت آیا ہے لیکن حالت بہتر ہو رہی ہے۔

آجتک ٹی وی چینل کے مشہور اینکر روہت سردانا کی دل کے دورے سے موت
واضح رہے کہ روہت کو مسلمان مخالف اینکر سمجھا جاتا تھا جو اپنے کام میں غیر جانبداری کو ملحوظ نہیں رکھتے تھے۔ کرونا وبا کے ابتدائی ایام میں انھوں نے باقاعدہ اس کے لئے تبلیغی جماعت کو مورد الزام ٹھہرایا تھا جس کے سلسلہ میں کافی لوگوں نے ان پر تنقید کی تھی۔
اسی طرح عام شیعوں کے درمیان روہت کو گستاخ بی بی فاطمہ سمجھا جاتا ہے۔ اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بیباک ہونے کے بجائے گستاخ تھے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: