کابل میں شیعہ اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق

IQNA

کابل میں شیعہ اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق

10:12 - May 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509256
تہران(ایکنا) افغان وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طلبا سمیت 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے اسکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے اور پچاس سے زائد دیگر طلبا و طالبات زخمی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثر اسکول کی طالبات ہیں جو کہ قریبی اسکول میں پڑھتی تھیں ۔

 

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے میں 30 ہلاکتوں اور 52 زخمیوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے حملے کی وجوہات اور حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

 

حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی مذمت بھی کی ہے۔

 

خیال رہے کہ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل  جنگ کے بعد واپس روانہ ہورہی ہیں۔

970170

نظرات بینندگان
captcha