سعودی عرب کا حج اعلان

IQNA

سعودی عرب کا حج اعلان

8:58 - May 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509263
تہران(ایکنا) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال ایس او پیز کے ساتھ زائرین حج کرسکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال کورونا بحران کے باوجود ایس او پیز کے ساتھ حج منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زائرین کی سلامتی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائیگا۔

 

پروگرام کے مطابق ایس او پیز کے ساتھ معین شدہ تعداد میں غیر ملکی زائرین کو حج کے لیے آنے کی اجازت دی جائے گی۔

 

گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے محدود تعداد پر زائرین کو حج کی اجازت ملی تھی اور صرف ۱۰ هزار کو سعودی کے اندر سے آنے دیا گیا تھا، عام طور پر حج میں پچیس لاکھ زائرین دنیا کے مختلف ممالک سے حج کرتے ہیں۔

 

حج میں سعودی عرب کی درآمد کا بڑا حصہ شامل ہوتا ہے اور اس طرح حج میں رکاوٹ سے انہیں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور تخمینے کے مطابق گذشتہ دو سال میں انہیں بارہ ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

 

حج معطلی سے سعودی ولی عھد بن سلمان کی ویژن 2030 کو بھی بڑا دھچکہ لگا جسمیں زائرین کی تعداد بڑھا کر تیل پر انحصار کو کم کرنے کا پروگرام شامل تھا۔/

3970448

نظرات بینندگان
captcha