کراچی میں قدس اور مسجد اقصی کی حمایت میں مظاہرہ

IQNA

کراچی میں قدس اور مسجد اقصی کی حمایت میں مظاہرہ

23:23 - May 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509267
مسجد اقصی (بیت المقدس) پر صہیونیوں کی یلغار اور فلسطینیوں پر جاری صہیونی مظالم کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان   کےبیان میں کہا گیا ہے کہ *بروز منگل ، ۱۱ مئی بوقت 3 بجے سہ پہر *  کراچی پریس کلب پر مظاہرہ ہوگا جسمیں تمام حریت پسندوں اور جذبہ ایمانی سے سرشار مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کی گیی ہے۔ مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپیل پر قبلہ اوّل کے دفاع کے لئے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ 

قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی میں غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان  شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 305 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی میں قدس اور مسجد اقصی کی حمایت میں مظاہرہ

دوسری جانب استقامتی گروپوں کی جانب  سے مقبوضہ علاقوں پر شدید راکٹ باری کی اطلاعات ہے اور استقامتی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ قدس پر تشدد و بربریت کا سخت جواب دیا جائیگا۔

نظرات بینندگان
captcha