برطانیہ؛ تئیسویں قرآنی مقابلوں کے کامیاب قرآء کا اعلان

IQNA

برطانیہ؛ تئیسویں قرآنی مقابلوں کے کامیاب قرآء کا اعلان

7:46 - May 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3509365
تہران(ایکنا) اسلامی مرکز برطانیہ کے سالانہ قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلبا کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

اسلامی مرکز لندن میں ہرسال رمضان المبارک کے موقع پر حفظ و قرآت کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، دلچسپ قرآنی مقابلے تین کیٹگریز میں منعقد ہوتے ہیں جنمیں پانچ سے دس سال، گیارہ سے پندرہ سال اور سولہ سال سے زائد عمر کے افراد کے درمیان مرد و خواتین میں منعقد ہوتے ہیں۔

گذشتہ سال کے مقابلوں میں ایک سو بیس افراد مختلف عمر میں مقابلوں میں شریک تھے۔

اسلامی مرکز لندن کے مطابق اس سال کورونا کی وجہ سے مقابلوں میں صرف حسن قرآت کا مقابلہ منعقد ہوا وہ بھی آن لائن۔

مقابلے میں ۶۴ افراد شریک تھے جنمیں طلبا اور طالبات شریک تھیں، شرکاء نے ویڈیو فائل ارسال کیے اور اسی بنیاد پر ججز نے جیتنے والوں کا انتخاب کیا۔

طلباء کے مقابلوں میں ججز کے فرائض سید‌جلال معصومی، جعفر صالحی اورمجتبی مقدس شامل تھے جبکہ طالبات کے مقابلوں میں

مدیحه مکی ججز کی صدارت کررہی تھی اور تجوید، وقف و ابتداء، صوت اور لحن کی بنیاد پر کامیاب طلبا کا انتخاب کیا گیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

طالبات مقابلہ: 

بچیوں کا گروپ ( ۵ – ۱۰ سال)

  اول: مریم علی،  دوم: مریم السعبری،  سوم: سانیا زهرا

سیکنڈ گروپ ( ۱۱ – ۱۵ سال)

  اول: خانم ناینا، دوم: نورعین فاطمه،  سوم: زهرا نقوی

تیسرا گروپ (سولہ سال سے زائد)

مقام اول:  فاطمه عمران رضوی، دوم: حسینه کانجی، سوم: سکینه نقوی

طلباء گروپ:

پہلا گروپ ( ۵ – ۱۰ سال)

 مقام اول: تقی عباس،  دوم : ریان علی دوسا و محمد محسن، سوم: حسین الحکیم

دوسرا گروپ (نوجوان ۱۱ – ۱۵ سال)

مقام اول: محمد نازف،  دوم: مجتبی حسین دوجی،  سوم  امین جعفری و علی زین دوسا 

تیسرا گروپ (سولہ سال سے زائد)

مقام اول: محمد کاظم کانجی،  دوم: محمد مهدی دوجی  سوم: نادعلی نقوی

3973046

نظرات بینندگان
captcha