
رپورٹ کے مطابق صیھونی فورسز نے گذشتہ روز شام کو بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں علاقہ مکینوں کو روکا جو صیھونی محاصرے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جہاں فورسز نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور تشدد کیا۔
مظاہرے میں درجنوں فلسطینی شریک تھے جو شیخ جراح کے محاصرے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے اور فورسز ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے۔
صیھونی فورسز علاقہ مکینوں کو گھروں میں جانے سے روکنے کی کوشش کررہی تھیں اور انکو دھمکی دی جارہی تھی کہ وہ صیھونی آباد کاروں کے لیے گھروں کو خالی کردیں۔
علاقہ مکین منی الکرد نے کہا کہ چودہ دن سے ہمارا محلہ فوجی چھاونی بن چکا ہے اور فورسز ہمیں آمد و رفت سے روکنے کی کوشش کررہی ہیں حالانکہ صیھونی آباد کار آسانی سے آمد و رفت کررہے ہیں۔
هلال احمر فلسطین کے مطابق تازہ واقعے میں محله شیخ جراح کے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔/