پہلا یورپی ملک جس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو قابض ملک قرار دے دیا گیا

IQNA

پہلا یورپی ملک جس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو قابض ملک قرار دے دیا گیا

8:26 - May 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509414
تہران(ایکنا) آئرش پارلیمنٹ کے کئی اراکین نے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کے بل پر دستخط کردیئے.
سوشل میڈیا  کے مطابق پہلی مرتبہ کسی یورپی ملک کیپارلیمنٹ میں فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کیخلاف آواز بلند کی گئی ہے۔
 
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں تعینات اسرائیل کے سفیر کو بے دخل کیے جانے کا امکان ہے۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اسرائیلی سفیر کوناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے بے دخل کرنےکے مطالبے پر مبنی ایک بل پر رائے شماری ہو رہی ہے۔ یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب حال ہی میں آئرلینڈ نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔
 
آ ئرش پارلیمنٹ کی 4 سیاسی جماعتوں کے 11 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کے بل پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب اسرائیلی ریاست پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کی غیرقانونی توسیع جیسے الزامات عاید کیے جا رہے ہیں۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں ناصرف اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرنے کی بات کی جا رہی ہے، بلکہ پارلیمنٹ میں اسرائیلکو قابض ملک بھی قرار دیا گیا ہے۔
 
یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی یورپی ملک کی پارلیمنٹ میں اسرائیلکو قابض ملک قرار دیا گیا ہو۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ ک پٹی پر 10 روزہ جارحیت میں 28 خاندانوں کے بیشتر افراد اور 60 بیگناہ بچوں کو بے دردی کے ساتھ بمباری میں شہید کیا۔ اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ میں خوفناک تباہی مچی۔ اسرائیل کی اس دہشت گردی پر پوری دنیا میں آواز بلند کی گئی، جبکہ سیز فائر ہونے کے بعد بھی اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نظرات بینندگان
captcha