یوپی کے مدارس میں جلدہی شروع ہوگی آن لائن تعلیم کا سلسلہ:نندی

IQNA

18:53 - May 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3509421
مدرسہ ایجوکیشن بورڈ :

یوپی کے مدارس میں جلدہی شروع ہوگی آن لائن تعلیم کا سلسلہ:نندی

تہران (ایکنا) اترپردیش حکومت نے دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرح مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس میں آن لائن تعلیم شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے اور اب جلد ہی جماعت ایک تا آٹھ، جماعت 9 تا 12 تک اور کامل، فاضل کی جماعتوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا۔

یوپی کے مدارس میں جلدہی شروع ہوگی آن لائن تعلیم کا سلسلہ:نندی

آگ نیوز کے مطابق اترپردیش حکومت نے دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرح مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس میں آن لائن تعلیم شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے اور اب جلد ہی جماعت ایک تا آٹھ، جماعت 9 تا 12 تک اور کامل، فاضل کی جماعتوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا۔
ریاست کے اقلیتی امور ،وقف اور حج،شہر اڑان و سیاسی پنشن کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے آج یہاں بتایا کہ جب تک مدارس میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تب تک مستقل آن لائن تدریس کی اجازت ہوگی۔
اس کے لئے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے منظور سبھی مدارس کو اجازت دے دی گئی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha