
مصری مفتی شوقی اعلام نے ریڈیو پروگرام سے گفتگو میں کہا: جو دہشت گردانہ اور تشدد پسندانہ رویہ رکھتے ہیں عام طور پر تکفیری رویہ کے لوگ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ شدت پسند دہشت گرد دعوی کرتے ہیں کہ وہ صرف وہ اسلام کو سمجھتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں اور انکا خیال ہے کہ باقی لوگ مسلمان ہی نہیں حالانکہ وہ اسلام کے بنیادی اصولوں کو جانتے ہی نہیں اور نہ عمل کرتےہیں۔
مصری مفتی کا مزید کہنا تھا:دہشت گرد آیات قرآن کا غلط تفسیر کرتےہیں اور اس حوالے سے وہ سیرت النبی کو مکمل نظر انداز کرتے ہیں حالانکہ اسلامی اصولوں کو سمجھنے کے لیے اس کا ادراک لازمی ہے۔/