
سیاست نیوز کے مطابق صدر ضلع حج سوسائٹی میدک الحاج خواجہ معین ا لدین کی قیادت میں ایک وفد نے افکو ڈائریکٹڑ دیویندر ریڈی سے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں ملاقات کرتے ہوئے میدک میں حج ہاوس کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد مسلم شادی خانہ کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا ۔ اس کے بعد حج ہاوس کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ حج سوسائٹی دو سال قبل ہی میدک نیو بھارت فنکشن ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حج ہاوس کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی سے نمائندگی کی تھی ۔ جس پر رکن اسمبلی نے حج ہاوس کی تعمیر عمل میں لانے کا یقین دلایا تھا ۔ آج سوسائٹی کے ذمہ داران جس میں جناب خواجہ معین الدین ، امام جامع مسجد ،حافظ سید قاضی خواجہ معزالدین اور محمد نعیم الدین نے افکو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی جو رکن اسمبلی کے خاوند ہیں ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی ہے ۔