
حکمت ملی کے رہنما سید عمار الحکیم نے بانی انقلاب امام خمینی (ره) کی بتیسویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کیا۔
عراقی رہنما نے پیغام میں لکھا ہے: امام خمینی (ره) کی شخصیت کی خاص بات یہ تھی کہ انکی وسعت نظر کافی بڑی تھی جسمیں وہ انسانی مسائل، اسلامی معاشرے اور امت اسلامی کے درد و غم اور مظلومیت کو روئے زمین پربغیر تفریق رنگ و نسل کے دیکھتے تھے۔
سید عمار الحکیم نے مزید کہا کہ نے روشن فکر، انسانی ضمیر، خلاقانہ بصیرت اور دور اندیشی سے معاملوں کو درک کیا اور ایک طویل شاہی سسٹم کو تبدیل کیا۔
ایک جامعہ انقلاب لایا اور انکی بتیسویں برسی پر اس عظیم ربانی عالم ، بے نظی رھبر اور مصلح اعظم کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔