فلسطینی رپورٹ کے مطابق پندرہ سالہ جوان فلسطینی محمد حمایل جنوبی نابلس میں صیھونی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔
اس علاقے میں فائرنگ سے دس دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوِنے کی اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں شدید اختلافات اور جھڑپیں
رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کچھ شدت پسند صیھونی دعا پڑھنے دیوار براق کے حصے میں آئے جہاں آرتھوڈکس مسیحیوں نے انکو روکنے کی کوشش کی اور اس عمل کو خرافات قرار دیا جہاں ان میں جھڑپ ہونے کی اطلاع ہے اور دعا کی کتابوں کو پھاٹ دیا گیا۔/