یوگنڈا؛ حفظ و قرائت قرآن طلبا مقابلہ

IQNA

یوگنڈا؛ حفظ و قرائت قرآن طلبا مقابلہ

9:06 - June 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509570
تہران(ایکنا) قومی ٹیلی ویژن اور ایرانی مرکز کے تعاون سے کمپالا میں مقابلوں میں پچاس طلبا شریک تھے۔

طلبا قرآنی مقابلوں کے اختتام پر کامیاب طلبا میں مختلف انعامات تقسیم کیے گیے جنمیں سچی کہانیاں یا داستان راستان کی کتاب بھی شامل تھی جو یوگنڈا زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا۔

بچوں کے لیے آٹھ جلد پر مبنی رنگین پینٹنگ کی کتاب «حدیقة القرآن» بھی تحفے میں شامل تھی۔

 

اختتامی تقریب میں طلبا کے والدین کے علاوہ معروف حفاظ اور دیگر اہم افراد شریک تھے جہاں حفظ و قرآت کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان ہوا، مقررین نے قرآنی مقابلے کے انعقاد پر ایرانی ثقافتی مرکز کا شکریہ ادا کیا۔

 

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق تقریب میں مقابلوں کی انچارک فریدہ علی کولومبا نے خطاب میں قرآنی تعلیمات کی ترویج میں ایرانی ثقافتی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

 

ایرانی ثقافتی سفیر محمد رضا قزلسفلی نے تقریب سے خطاب مین قرآن مجید کو جامع ترین کتاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے فرامین پر عمل کیا جائے تو انسان ہر شعبہ زندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 

تقریب میں یوگنڈا کے قومی ٹیلی ویژن کے تین افراد اور دس قاری و حافظ کو قیمتی تحایف دیے گیے۔/

 

 

3977567

نظرات بینندگان
captcha