تہران(ایکنا) نایجریا میں شیخ ابراهیم زکزاکی اور تحریک اسلامی کے حامیوں نے انکی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک نایجیریا کے حامیوں نے پیر کو دارالحکومت ابوجا کے علاقے گارکی میں شیخ کی آزادی کے لیے مظاہرہ کیا اور «شیخ ابراهیم زکزاکی» اور انکی اہلیہ کی تصاویر اٹھا کر انکی رہائی کا مطالبہ کیا۔
کچھ عرصہ قبل شیخ ابراھیم زکزاکی کی بیٹی «سهیلا زکزاکی» نے خبر دی تھی کہ انکے والدین کی طبیعت ناساز ہے اور انکو علاج تک درست رسائی حاصل نہیں جو زخمی حالت میں اسیر ہیں۔
شیخ زکزاکی کو چھ سال قبل انکے آبائی علاقے سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں آپریشن میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوگیے تھے۔/