
مصری خاتون شیخه روحیه عرفه منصور سال ۱۹۳۱ کو مصری صوبہ الدقھیلہ کے شہر میت غمر کے گاوں «آتمیده» میں پیدا ہوئی. انکا باپ پولیس آفس میں کام کرتا تھا جنہوں نے انکو قرآنی تعلیمات کے لیے معروف حفاظ کے پاس لے گیے۔
حفظ قرآن کے شوق کی وجہ سے وہ سات سال کی عمر میں شیخ عبدالغنی کے پاس گیے اور استاد کے بچوں کے ساتھ مقابلہ کرنے لگی۔
مصری خاتون کا کہنا تھا: میں سات سال کی عمر میں شیخ غنی کے پاس گئی اور دو سال میں قرآن حفظ کیا۔
میرے والد کی خواہش تھی کہ میں قرآئات عشرہ پر عبور حاصل کروں لہذا میں نے مزید پانچ سال اس پر کام کیا اور یوں میرے والد کی خواہش پوری ہوئی۔
انکا کہنا تھا: شیخ عبدالغنی میرے ساتھ بیٹی کی طرح سلوک کرتا، میں بیس سالہ ہونے کے پاس آبائی علاقے میں واپس آکر وہاں پر زندگی شروع کردی۔
مصری حافظہ کا کہنا تھا کہ حفظ قرآن کو نسل نو تل منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہوں اور اس حوالے سے مییرے پاس خصوصی سند موجود ہے۔
شیخه روحیه اس وقت نوے سال کی ہوچکی ہیں مگر انکی یاد داشت اب بھی قوی اور زبردست ہے کیونکہ انہوں نے جوانی میں سخت محنت کی ہے۔/


