
رپورٹ کے مطابق اسلامی الاینس فاونڈیشن (UCOII) کی کوشش سے اسلاموفوبیا سے مقابلے کے لیے ایک نیٹ ورک کے لیے امدادی فنڈ قایم کا سلسلہ قایم کیا گیا ہے۔
مذکورہ نیٹ ورک اسلامو فوبیا کے واقعات کو آن لاین ایک پورٹال کے زریعے جمع کرے گا اور اٹلی میں اسلام فوبیا سے مقابلے لیے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔
اٹلی میں مسلم کمیونٹی کے مذکورہ فاونڈیشن کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جسمیں ۶۵ فیصد مسلمان اس ملک میں تعصب اور نفرت انگیز جرایم کا سامنا کرچکے ہیں۔
تحقیقات اور سروے سے معلوم ہوا کہ خواتین زیادہ تعصب وتشدد کا سامنا کرتی ہیں اور خاص کر باحجاب خواتین اکثر میڈیا میں بھی تعصب کا نشانہ بنتی ہیں اور بازار یا عوامی مقامات پر معمولا مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔/