قزاقستان؛ سیٹلائیٹ قرآنی چینل کی کاوش

IQNA

قزاقستان؛ سیٹلائیٹ قرآنی چینل کی کاوش

8:18 - July 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509711
تہران(ایکنا) سیٹلائیٹ چینل سے قرآنی اور اسلامی دروس نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قازقستان نے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا ہے جس کے مطابق جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے سیٹلائیٹ چینل سے قران کریم اور حدیث کے دروس نشر ہوں گے۔

 

قزاق تاجر اور مخیر شوکرات ابراهیموف، اس پروجیکٹ «Divine»  کے بانی ہے جنکی کوششوں سے سیٹلائیٹ چینل کی مدد سے دنیا بھر میں قرآنی درس نشر کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس کی مدد سے دنیا کے تمام مسلمان جو اسلامی تعلیمات سننے کے طالب ہین وہ مختلف زبانوں میں انٹرنیٹ سے اس سے استفادہ کرسکیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلامی و قرآنی دروس  YAM-۲ پر اپ لوڈ ہوگا اورSpaceX Falcon ۹ کے زریعے سے مخاطبوں تک پہنچایا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا: اس پروجیکٹ کے زریعے سے دنیا بھر میں مخصوصا دور دراز پس ماندہ علاقوں میں جہاں انٹر نیٹ محدود حالت میں موجود ہے تعلیمات اسلامی سے فایدہ اٹھا سکیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کا آغاز رسمی طور پر نومبر سے ہوگا ۔

 

پروگرام  «Divine Live» اس وقت گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر ڈاونلوڈ کیے جاسکتے ہیں۔/

3981530

نظرات بینندگان
captcha