
فلسطینی میڈیا کے مطابق جنوبی نابلس کےعلاقے اویتار میں فلسطینیوں کی سخت مزاحمت کے بعد صیھونی آباد کار عقب نشینی اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
بیتا سٹی کے فلسطینیوں نے بھی اس علاقے میں صیھونی آباد کاری کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔
جمعے کو مظاہروں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے گذشتہ مہینے سے صیھونی آباد کاروں نے کوہ صبیح کے علاقے میں آبادکاری شروع کی تھی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگیے تھے۔
فلسطینیوں نے سخت احتجاج کے بعد اعلان کیا تھا کہ علاقے سے مکمل صیھونی اخراج تک وہ مظاہروں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔/