
رپورٹ کے مطابق حماس ترجمان حازم قاسم نے غزہ بم باری کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ یہ بم باری استقامتی محاز کے مقابل ناکام پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے جو انہوں نے سیف القدس آپریشن میں حاصل کیا۔
حازم قاسم کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اپنے جایز حقوق کے لیے کوشش کرتے رہیں گے اور عزت و آزادی کے لیے صیھونی مظالم کے مقابل جدوجہد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ غاصب رژیم حالات بدلنے میں ناکام رہے گی اور انکی پالیسی سے استقامتی محاز مرعوب نہیں ہوگا ۔
انکا کہنا تھا کہ کہ غاصب رژیم تمام تر مہم جوئی کا ذمہ دار ہوں گے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اتوار کو جنوبی غزہ میں صیھونی طیاروں نے بم باری کی ہے۔
فلسطینی نیوز شھاب کے مطابق جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ ایک راکٹ شمالی غزہ میں فائر کیا گیا۔
صیھونی رژیم نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ حماس کے راکٹ لانچنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے تصاویر شایع کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ غزہ کی پٹی سے آتشی غباروں کو چھوڑنے کے ردعمل میں حملہ کیا ہے۔/