قاہرہ کتب نمایش میں آنے والوں کو قرآنی تحفہ

IQNA

قاہرہ کتب نمایش میں آنے والوں کو قرآنی تحفہ

10:19 - July 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3509729
تہران(ایکنا) الازھر یونیورسٹی کی جانب سے قاہرہ کتب یونیورسٹی میں آنے والوں کو قرآن کا تحفہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق الازھر یونیورسٹی کے وفد نے جمعہ کو باونویں سالانہ قاہرہ کتب نمایش میں الازھر کے اسٹال دورہ کیا ۔

 

الازھر وفد محمد المحرصاوی  کی قیادت میں بین الاقوامی کتب نمایش کا دورہ کررہا تھا جہاں الازھر اسٹال میں نایاب اور نادر قلمی قرآنی نسخے اور دیگر اسلامی کتب موجود ہیں۔

 

الازھر یونیورسٹی کے سربراہ نے اس موقع پر نمایش میں آنے والوں کو اسپرے شدہ پیک قرآن مجید کا نسخہ تحفے میں پیش کیا۔

 

قاہرہ کتب نمایش میں مسلسل پانچ سالوں سے الازهر کا ادارہ شرکت کررہا ہے جہاں فتوی ٹیبل، خطاطی اور بچوں کو آیات سکھانے کی سہولت اور سرگرمی موجود ہے۔

 

باونویں بین الاقوامی قاہرہ کتب نمایش تیس جون سے مصر کے بین الاقوامی کانفرنس ہال میں شروع ہوچکی ہے جو پندرہ جولائی تک برقرار رہے گی۔/

3981720

 

نظرات بینندگان
captcha