
رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیموں نے مشترکہ نشست میں امارات میں سفارت کے افتتاح اور صیھونی وزیراعظم کی آمد کا جایزہ لیا۔
جہادی تنظیموں نے بیان میں کہا: ہم فلسطینی عوام اور جوان مغربی پٹی میں تشدد کو برداشت نہیں کریں گے اور ہر طرح کے احتجاج اور مظاہروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ہم اپنے لوگوں اور بٹا اور جبل صبیح کے لوگوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے انک ساتھ دیں گے۔
ہم فلسطینی قیدیوں کی بھی حمایت کرتے ہیں جنہوں قید بیجا میں ہڑتال کررکھا ہے اور تاکید کرتے ہیں کہ صیھونی رژیم سلوان اور قدس سے مقامی فلسطینیوں کو بیدخل کرنے میں ناکام رہے گا۔
ہم غاصب رژیم کو خبردار کرتے ہیں کہ انکی کوشش کہ محاصرہ برقرار رہے اور قطر غزہ کی مدد نہ کریں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ہم ابوظبی میں لاپیڈ کے سفر اور سفارت خانے کے افتتاح کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ وہ عرب حکمران جو ملت کے قیام سے غافل ہیں وہ دراصل غاصب کے ساتھی ہیں اور ہم اپنی جدوجہد آخر تک باقی رکھیں گے۔/