ایران میں بین الافغانی اجلاس ایرانی اقتدار کا مظہر

IQNA

ایران میں بین الافغانی اجلاس ایرانی اقتدار کا مظہر

14:39 - July 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509749
تہران(ایکنا) امریکی بے مقصد انخلاء کے تناظر میں ایران کی عمدہ کاوش علاقے میں ایران کے اقتدار کی علامت ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران میں بدھ اور جمعرات کو ہونے والی اہم نشست میں افغان طالبان، افغان حکومت اور اہم نمایندوں کی شرکت اس بات کا علامت ہے کہ افغانستان میں ایران کا مسلمہ کردار کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس حال میں جہاں بیس سالہ جنگ و غارت کے بعد امریکی انخلاء سے ایک اور خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے وہاں پر ایران کا بروقت اقدام ہر فورم پر سراہا جارہا ہے اور اس سے امید کی کرن نظر آنے لگی ہے۔

اجلاس میں شریک وفود نے اختتامی بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی کی قدردانی کرتے ہوئے تہران اجلاس کو افغانستان کے بحران کے سیاسی حل کے لئے ایک مناسب موقع اور امن کے عمل کی تقویت کا باعث قرار دیا ہے۔

 بیان میں لوگوں کے مکانات، ذاتی املاک، مساجد، ہسپتالوں اور پبلک مقامات پر حملوں کی مذمت کئے جانے کے ضمن ذمہ دار عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الافغان اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں سے تہران کی میزبانی میں انجام پایا جس میں افغانستان کے مخلتف سیاسی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے چار گروہوں کے نمائںدہ وفود نے شرکت کی۔

اس دو روزہ اجلاس کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی تقریر سے ہوا جس کے دوران انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے تمام افغان گروہوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

بین الافغان اجلاس کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں ایک مثبت اقدام سے تعببیر کیا جارہا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے بھی ایرانی کاوش کو امن کی طرف ایک مثبت قدم  قرار دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha