
رپورٹ کے مطابق وزیر سیاحت و اقتصاد سانڈیاگا اونو (Sandiaga Uno) کا اس بارے میں کہنا تھا: فورٹنائٹ گیم میں کعبہ کی صاف توہین کی گیی ہے۔
اونو نے سی این این انڈویشییاء سے گفتگو میں کہا: اس گیم میں کعبہ جیسے شبہیہ تیار کیے گیے ہیں جہاں سے اسلحہ لیا جاتا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے جانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انڈونیشیاء کے وزیر اطلاعات و مواصلات جانی پلاٹ کا اس بارے میں کہنا تھا: انکی کوشش ہے کہ انڈونیشیاء پولیس سے ہم آہنگی کے ساتھ ایسے گیم تیار کرنے والوں کا سراغ لگایا جائے۔
اس گیم کے کھیلنے والوں کی تعداد ۳۵۰ ملین تک جاپہنچی ہے۔
عالمی آنلاین الازهر فتوی مرکز نے (Fortnite) گیم کھیلنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اس گیم سے آپ کے بچوں کے جسمانی اور نفسیاتی مسائل پیدا ہوں گے کیونکہ اس میں کعبے کی توہین کی گیی ہے۔
الازهر مرکز نے خبردار کیا کہ اس گیم میں خانہ کعبہ کی تخریب پر پوائنٹ دی جاتی ہے جبکہ اس سے ہر مسلمان کے عقیدے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔/