
رپورٹ کے مطابق وزیر اوقاف مصر ڈاکٹر محمد مختار جمعه نے کہا ہے کہ قاہرہ کتب نمایش میں قرآن مجید کا سواحیلی ترجمہ بھی دستیاب ہے اور اس کی قیمت میں خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مذکورہ رعایت بڑی لایبریریز، بین الاقوامی طلبا اور نمایش میں وزٹ کرنے والوں کے لیے دی گیی ہے جو وزارت اوقاف مصر کے اسٹال سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، اس سے پہلے مصر میں قرآن مجید کا اردو ترجمہ بھی پیش کیا جاچکا ہے۔
وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا کہ این قرآنی ترجموں کو وزارت اوقاف کی جانب سے اعتدال پسندی اور مثبت تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے اسلامی دنیا کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔/