سرایا القدس: نئی جنگ میں نئی حکمت عملی ہوگی

IQNA

سرایا القدس: نئی جنگ میں نئی حکمت عملی ہوگی

9:54 - July 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509769
تہران(ایکنا) سرایا القدس نےجنگ البنیان المرصوص کی برسی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ مستقبل کی جنگ میں ہماری حکمت عملی اور طرز مختلف ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی جھادی گروپ سرایا القدس نے جنگ «البنیان المرصوص» کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ استقامتی گروپ نئی جنگ میں نئی ٹیکنیک، طرز اور کیفیت کے ساتھ نظر آئے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ غاصب دشمن کی فوج فرسودہ اور شکشست خوردہ ہوچکی ہے اور سیف القدس اور بنیان المرصوص میں یہ واضح ہوچکا ہے اور مقاومت گروپس عوامی طاقت کے ساتھ مزید غزہ کے محاصرہ اور تشدد کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح سے سیف القدس میں ہمیں منفرد دیکھا گیا آنے والی جنگوں میں بنیادی تبدیلی نظر آئے گی اور ایک نیے انداز کے ساتھ دشمن کو حیران کردیں گے۔/

3983162

 

نظرات بینندگان
captcha