
بین الاقوامی آن لائن مقابلے «اولی القبلتین» کل سے شروع ہوچکے ہیں جسمیں تینتیس ممالک سے ڈھائی سو قرآء شریک ہیں، ابتدائی مرحلہ کل منعقد ہوا جسمیں مختلف ممالک کے قرآء نے فن کا اظھار کیا۔
پہلے دن کے مقابلوں میں جن ممالک کے قرآء شریک تھے ان میں ایران، پاکستان، مصر، افغانستان اور یمن وغیرہ شامل ہیں۔
مذکورہ مقابلے مسلمان جوانوں کی قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ہے جہاں قرآنی تعلیمات کی کاوش کی جاتی ہے۔
بین الاقوامی «اولی القبلتین» قرآنی مقابلہ فلسطین اور قبلہ آول کی یاد آوری کرتا ہے اور اس مقدس مقام کی آزادی کے لیے امت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ قرآنی مقابلہ لبنان کی انجمن توجیہ و ارشاد اور جمعیت معارف اسلامی کے تعاون سے بین الاقوامی ججز کی نظارت میں منعقد کیے جارہے ہیں جسکو الصراط سیٹلائٹ چینل کوریج دے رہا ہے۔
نتاِیج کے مطابق کارکردگی دکھانے والے کچھ یوں ہیں:






