بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچادی

IQNA

بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچادی

11:24 - July 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509782
بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی، اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی جس کی مدد سے افغان حکومت طالبان کے خلاف کارروائیاں کرسکے گی۔

اسلحہ کی اس کھیپ کو لے کر بھارتی سی 17 طیارے اتر پردیش، جے پور اور چندی گڑھ سے روانہ ہوئے جنہوں نے کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کیا۔

 

دیے گئے اسلحہ میں 40 ٹن سے زائد گولیاں، بھاری گولہ بارود بھی شامل ہے۔ اسلحہ پہنچانے کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی جہاز کابل اور قندھار میں افغان حکومت کو اسلحہ دے کر واپسی پر اپنے اسٹاف کو لے کر جا رہے ہیں۔

بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچادی

قابل ذکر ہے کہ طالبان اس وقت تیزی سے ملک کے یکدے بعد دیگر شہروں پر قبضہ کرتا جارہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہ عوام کو بلا جواز کسی طور قتل و غارت نہیں کریں گے۔

نظرات بینندگان
captcha