عمان؛ گرمیوں کی قرآنی کلاسز آن لائن منعقد

IQNA

عمان؛ گرمیوں کی قرآنی کلاسز آن لائن منعقد

7:48 - July 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509784
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف کے مطابق گرمیوں کا کورس آن لائن منعقد کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمان بھی دوسرے ممالک کی طرح کورونا سے متاثر ہوا ہے اور اکثر اسکولوں کو وایرس کی وجہ سے چھٹی دی گیی ہے تاہم وزارت اوقاف کے مطابق قرآنی مدارس میں مشکلات کے باوجود سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 

وزارت اوقاف و امور مذہبی کے مطابق کتاب سعادت کی تعلیم کو جاری رکھنے کی کوشش کی گیی ہے اور اس کے لیے سوشل میڈیا سے مدد لی جارہی ہے۔

 

وزارت اوقاف کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی یہاں پر قرآنی سرگرمیاں شروع ہوتی ہیں اور

دو کیٹگریز میں کلاسز ہوتی ہیں اس سال پہلے مرحلے میں بائیس ہزار طلبا اور طالبات شریک تھیں جنکے لیے ۱۴۸۰ کلاسز آن لائن منعقد ہوتی ہیں۔

 

وزارت تبلیغات کے قرآنی امور کے انچارج هلال بن حمود الریامی کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں اسپشل قرآنی کلاسز کے اجرا کا مقصد اصلاح معاشرہ، فیملیز اور ملک ہے اور اسی طرح گرمیوں کی فرصت سے طلبا کی قرآنی امور کی جانب حوصلہ افزائی کرنا بھی اہداف میں شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ کورسز کے ساتھ تفریحی پروگرامز بھی منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ طلبا تعلیم کے ساتھ ان سے بھی لطف اندوز ہوں۔/

3983633

نظرات بینندگان
captcha