یمن؛ معروف مفتی کا انتقال

IQNA

یمن؛ معروف مفتی کا انتقال

7:56 - July 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509786
تہران(ایکنا) یمن کے سابق مفتی اعظم محمد بن اسماعیل العمرانی ننانوے سال کی عمر میں شهر صنعا میں انتقال کرگیے۔

رپورٹ کے مطابق یمن ک شہر صنعا میں یمن کے سابق مفتی اعظم محمد بن اسماعیل العمرانی کو انکے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

العمرانی یمن کی اہم شخصیات میں شمار ہوتا ہے جنکی علمی خدمات ملک کے گوشہ و کنار میں نمایاں ہے۔

 

وہ سال ۱۹۲۲ کو صنعا کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے اور انکی ولادت کے صرف چار سال بعد انکے والد کے انتقال پر انکی والدہ نے انکو مدرسہ میں داخل کرایا۔

 

یمن کے سابق مفتی اعظم محمد بن اسماعیل العمرانی مختلف مذاہب کے علما میں اعتدال پسندی اور علمی حوالے سے معروف تھے اور تمام مکاتیب کے علما انکے احترام کے قایل تھے۔

 

 

عمرانی معاشرے میں ایک سوشل عالم دین تھے اور لوگ مختلف حوالوں سے ان سے رابطہ کرتے، انہوں نے عدالت عالیہ، یونیورسٹی اور مسجد میں مختلف خدمات انجام دیے۔

 

انہوں نے سیاسی کشمکش سے کنارہ کشی کی تھی اور آخری ویڈیو کلپ میں جوانوں کو تاکید کی تھی کہ وہ آزاد فکر کریں اور ہر طرح کے تعصب سے دور رہیں۔/

3983682

نظرات بینندگان
captcha