کربلاء؛ بین‌الحرمین میں تجاوزات کا خاتمہ

IQNA

کربلاء؛ بین‌الحرمین میں تجاوزات کا خاتمہ

7:57 - July 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509787
تہران(ایکنا) کربلا کے گورنر کے مطابق بین الحرمین اور اطراف سے تمام ویڈیو نشریات اور دیگر موانع کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کربلا کے گورنر نے حکم دیا ہے کہ بین الحرمین اور اطراف میں نمایش، ویڈیو کی راہ میں حائل تمام موانع کو برطرف کیا جائے۔

 

کربلا کے مئیر عبیر سلیم ناصر کا کہنا ہے کہ بین الحرمین کے ساٹھ بہت سے  ہوٹلوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایسی عمارتوں کی تعمیر غیر قانونی ہے جس سے روضوں کے مناظر دیکھنے میں رکاوٹ آتی ہو اور اسی وجہ سے جو عمارات نو منزلہ سے زاید ہے انکو دس دن کی مہلت دی گیی ہے کہ وہ اس کو گرا دیں۔

 

سلیم ناصر کا کہنا تھا کہ کم از کم چھ عمارات کی شناسائی ہوچکی ہے اور انکو انتباہ کیا گیا ہے اور اگر دس دن تک ان کو نہ گرایا گیا تو میڑوپولیٹن خود اقدام پہ مجبور ہوگا۔

 

کربلا کے حکام کے مطابق بین الحرمین سے زیادہ فاصلے پر عمارات پر کوئی پابندی نہیں تاہم روضوں کے اطراف میں ایسی عمارات غیر قانونی شمار ہوگا۔

3983650

نظرات بینندگان
captcha