بیلجیم؛ باحجاب خاتون کے استعفی پر بحث

IQNA

بیلجیم؛ باحجاب خاتون کے استعفی پر بحث

9:49 - July 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509800
تہران(ایکنا) مراکشی نژاد محجبہ خاتون احسان حواش نے دس ہفتے سرکاری آفس میں کام کے بعد تعصب کی وجہ سے استعفی دے دیا جس پر وزیراعظم اور مخالفین میں ایک بئی بحث چھڑ گیی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حجاب کے استعمال ہر سیاسی بحث چھڑگئی ہے اور وزیراعظم نے مجبورا ایک باحجاب خاتون کے استعفے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

 

جمعہ کو چھتیس سالہ مراکشی نژاد خاتون احسان حواش نے دس ہفتے کے کام کے بعد استعفی دیا اور انہوں نے اسکی وجہ توہین سے بچاو قرار دیا۔

 

احسان کے استعفی پر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے کیونکہ وزیراعظم کے حامیوں اور پارٹی کا کہنا ہے کہ حجاب کے ساتھ خواتین کام کرسکتی ہیں تاہم انکے مخالفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اس حوالے سے غیرجانبدار رہنا چاہیے۔

 

سرکاری اداروں میں مذہبی علامتوں سے گریز

وزیر اعظم نے پہلے احسان کی ڈیوٹی کی حمایت کی تھی تاہم انہوں نے بعد میں یہ بھی کہا تھا کہ سرکاری اداروں میں کام کرنے والوں کو مذہبی علامات کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے احسان کے کام اور حجاب پر مخالفین ن شدید اعتراضات شروع کیا تھا۔

 

احسان کی بیٹی جو ایک مراکشی سفارت کار کی بیٹی ہے کے بیان کے بعد جسمیں انہوں نے اس اقدام کو تعصب کا نتیجہ قرار دیا تھا مخالفین حجاب نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

گذشتہ روز وزیراعظم اور گرین پارٹی کے رہنماوں نے ایک خفیہ خط کے حوالے سے وضاحتیں پیش کی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ احسان کواخوان المسلمین سے رابطہ ہے۔/

3983957

 

نظرات بینندگان
captcha