پاکستانی سرحد سے متصل اہم ضلع اسپین بولدک پر قبضےکےلئے طالبان کا حملہ

IQNA

پاکستانی سرحد سے متصل اہم ضلع اسپین بولدک پر قبضےکےلئے طالبان کا حملہ

18:17 - July 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509803
پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا،ترجمان طالبان

پاکستانی میڈیا کے مطابق طالبان نے20 سال بعد باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا  ہے اور چمن قندہار شاہراہ پرطالبان کاکنٹرول ہے۔ رپورٹ کے مطابق  آمدورفت معطل ہے اور باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا ہے اور افغانستان کی طرف سے باب دوستی پر طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے جبکہ

سیکورٹی اداروں نے کہا ہے کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئے کیونکہ  

باب دوستی ہرقسم کی آمدورفت کےلئے بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باب دوستی پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گیی ہے اور پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ ہے اور زرایع کا کہنا ہے کہ افغان تجارتی مرکز ویش منڈی میں چمن کے شہریوں تجارتی اموال محفوظ ہے لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر غیریقینی صورتحال ہے،لیویز حکام

نظرات بینندگان
captcha